• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی بلند ترین جھیل پر تنی رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ

ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں چاہے اس دوران اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اِن جانبازوں کو ہی دیکھ لیں جو کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے دنیا کی بلند ترین جھیلوں میں شمار ہونے والی جھیل پر پہنچ گئے ۔

ایڈونچر کے شوقین جوانوں نے ایران کے پہاڑی سلسلے پر قائم 4,811 میٹر بلند جھیل کا انتخاب کیا اور جھیل کے اوپر کئی فٹ بلندی پر تنی 223فٹ طویل رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا ۔

اس کارنامے کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیاجب ایک نوجوان اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور لڑکھڑا گیاجبکہ انہیں خطروں کے کھلاڑیوں میں سے جرمنی کے جانباز کرتب بازی کو شوق پورا کرتے ہوئے شاندارانداز میں اسٹنٹ مکمل کرکے دیکھنے والوں کی خوب داد سمیٹی۔

 

تازہ ترین