• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی حکومت کا پیٹرول کی قیمت 80٪ فیصد تک بڑھانے پر غور

Saudi Government Considers Increasing Petrol Prices Up To 80pc

سعودی حکومت مقامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 80٪ فیصد تک بڑھانے پر غور کر رہی ہے،ممکنہ طور پر یہ فیصلہ یکم جنوری 2018 تک نافذالعمل ہوگا۔

امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ کا دعویٰ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مسلسل کمی اور ملکی اور بین الاقوامی قیمتوں میں فرق کم کرنے کے لیے سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمتایک اعشاریہ 35ریال بڑھانے پر غور ہو رہا ہے۔

اس تجویز پہ فیصلہ رواں ستمبر یا اگلے مہینے اکتوبر میں لیا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے متحدہ عرب امارات نے بھی 2015 میں پیٹرول پر سبسڈی ختم کرکے ایندھن کی قیمتیں بڑھادی تھیں۔

سعودی حکومت کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت صرف ایک مرتبہ بڑھائی جائے گی جبکہ دیگر ایندھنوں کی قیمتیں 2018 اور 2021 کے درمیانی مدت آہستہ آہستہ بڑھائی جائیں گی۔

تازہ ترین