• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان ماریا سے سب کچھ تباہ ہوگیا، ڈومینیکا وزیر اعظم

ارما کے بعدکیٹیگری 5میں داخل سمندری طوفان ’’ماریا‘‘جزائر غرب الہند سے ٹکراگیا، جس کے بعد257 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں۔

ڈومنیکن وزیراعظم کا کہنا ہے کہ طوفان ماریا نے ڈومنیکا جزیرے کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔

طوفان کے باعث ڈومینیکا کے وزیر اعظم کے گھر کی چھت اُڑگئی،گھر میں پانی بھر گیا،کئی جزائر میں سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کارروائیاں متاثر ہورہی ہیں۔

ڈومنیکا کے وزیراعظم روزویلٹ اسکیرٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ میں کہا ہے کہ طوفان ماریا وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور ڈومنیکا جزیرہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ طوفان سے ہرکسی کے گھر کی چھٹ اڑ گئی ہے، جس میں میری سرکاری رہائش گاہ بھی شامل ہے۔

طوفان کے اگلے ہدف پیورٹو ریکو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین