• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سینٹرل جیل میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا

Terrorists Network Has Been Broken In Karachi Central Jail

کراچی سینٹرل جیل میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا،انتہائی خطرناک 90 قیدی مختلف جیلوں میں منتقل کردیے گئے، 68 قیدیوں کو جلد فوجی عدالتوں کے حوالے کیا جائے گا،ایپکس کمیٹی نے قیدیوں کی منتقلی فیصلہ کیا تھا۔

کراچی کی سینٹرل جیل میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کامیاب ہوگئے ہیں، جیل میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا تھا۔

حساس ادارے نے سینٹرل جیل میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہائی خطرناک 90 قیدیوں کو مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔ کالعدم تنظیم کے دو اہم قیدیوں کو راولپنڈی منتقل کیا گیا جبکہ 8 انتہائی خطرناک ملزمان لاڑکانہ منتقل،80 قیدی سکھر جیل منتقل کردیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کیا گیا ہے کہ 68 قیدیوں کو جلد فوجی عدالتوں کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو قیدیوں کے فرار کے بعد ایپکس کمیٹی نے قیدیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور قیدیوں کی دوسرے جیلوں میں منتقلی کا یہ عمل گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔

تازہ ترین