• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد برطانوی رز احمد ایمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے ایشیائی اداکار

معروف پاکستانی نژاد برطانوی اداکار ’رز احمد ‘ ایمی ایوارڈ حاصل کر کے جنوبی ایشیا کے پہلے اداکار بن گئے ہیں۔ انہیں یہ ایوارڈامریکی ڈرامہ ’ دا نائٹ آف‘ میں بہترین اداکاری پر دیا گیا۔

Riz Amed 03_l

امریکی انگریزی چینل ’ایچ بی او‘ کےآٹھ قسطوں پر مشتمل کرائم ڈرامہ ’دا نائٹ آف‘ میں رز احمد (رضوان احمد) نے ’ناصر خان‘ نامی ایک طالبعلم کا کردار ادا کیا، جس کو پاکستانی ہونے کے باعث قتل کے ایک کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

اس فلم کے ذریعےاقلیتوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف آواز اٹھا ئی گئی ہے۔ رز احمد کا کہنا تھا کہ حقیقت میں بھی ہماری دنیا میں یہ سب ہو رہا ہے ہمیں ایسے چہروں کو بے نقاب کرنا چائیے۔

Riz Amed 01_l

فلم میں رز احمد نےاپنی فنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا جس پر انہیں ایمی ایوارڈ سےبھی نوازا گیا۔

ایمی ایوارڈ کی تقریب میں جب رز احمد کا نام پکارا گیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا، لیکن اس سے زیادہ باعث فخر بات ان کے لیے یہ تھی کہ وہ ایشیا کے پہلے ٹیلی وژن اداکار ہیں جنہیں یہ ایوارڈ ملا۔

ایوارڈ جیتنے کے بعدرز احمد نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’ ان کاتمام ساتھی اداکاروں کے ساتھ قریب سے کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہےاور وہ اپنا یہ ایوارڈ بھی ان کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے برطانوی اداکار ایڈ سکرین کی اداکاری کو بھی سراہا۔

غیر ملکی اخبار سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ فلموں میں مزید نئےکردار متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین