• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کسی سے مرعوب ہوگا ،نہ جھکے گا، بابر یعقوب

The Commission Will Not Bow Down To Any Pressure And Will Continue To Work Baber Yaqoob

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی سے مرعوب ہوگا اورنہ جھکے گا، آئینی طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے گا۔

اسلام آباد میں الیکٹورل مینجمنٹ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن نئےالیکشن قانون کے تحت ہوگا، نئےالیکشن بل میں الیکشن کمیشن کو پہلے سے زیادہ بااختیار بنایا گیا ہے، انتخابی عمل سے جڑے دوسرے محکمے الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوں گے۔

بابر یعقوب نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لیے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالتی ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اگلا ایک سال الیکشن کمیشن کے لیے بہت اہم ہے۔

تازہ ترین