• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا موقف پیش کردیا ،رانا ثناء اللہ

The Supreme Court Submitted Its Stand On The Decision Rana Sana

وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے فوری بعد نوازشریف نے اس پر عمل کیا،سپریم کورٹ کے فیصلے پرہم نے اپنا موقف پیش کردیا ہے،اب ہم سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ایمان لانے کا مطالبہ نہ کیا جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی بات کو انہی الفاظ میں آگے بڑھایا،سپریم کورٹ کو یا کسی جج کو ہدف تنقید نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو سیاسی جماعت کے طور پر لاکھڑ اکیا،کیاصرف ہمارے اوپر ہی قانونی حربہ استعمال ہو گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کوئی آسمانی صحیفہ نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کرنا آئینی اورقانونی طور پر لازم ہے۔

وزیرقانون پنجاب نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ ہرفرد کے آئینی اورقانونی حقوق کاضامن ہے،ہمیں مایوسی نہیں، ڈوگرکورٹ کے فیصلے کوبھی سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ وہ غلط تھا۔

تازہ ترین