• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرن سیمی کی’ دل دل پاکستان ‘ گنگناتے ہوئے ویڈیو وائرل

’دل دل پاکستان۔۔ جان جان پاکستان۔۔۔‘ ڈیرن سیمی کے دل کو بھی بھاگیا اور وہ بے اختیار اسے گنگنانے لگے ۔ مشہور گانےکو گنگناکر ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں سے محبت کا اظہار کردیا ۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کا شمار مایہ ناز کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور وہ نہ صرف پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں بلکہ کئی پاکستانیوں کے دل میں اپنی جگہ بھی بناچکے ہیں۔اب ایک مرتبہ پھر ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

ویڈیو میں ڈیرن سیمی ایک گاڑی میں خاتون کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور اس میں وہ دل دل پاکستان نغمہ گنگنا رہے ہیںتاہم غیر ملکی لب ولہجے ہونے کے باعث دل دل پاکستان کا یہ نغمہ ان کی زبان سے منفرد لگ رہا ہے ۔۔آپ بھی ملاحظہ کیجئے۔

تازہ ترین