• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’حسینہ پارکر‘ کی شوٹنگ کے دوران حقیقت میں روپڑی،شردھاکپور

I Actually Cry During Haseena Parkar Shooting Shraddha Kapoor

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ وہ فلم’حسینہ پارکر‘ کے ایک اہم منظر کی عکس بندی کراتے ہوئے حقیقت میں رو پڑی تھیں۔

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ فلم کے ایک منظر جس میں ان کے بھائی سدھانتھ کپور کو مارا جا رہا تھاکی شوٹنگ کے دوران وہ حقیقت میں رو پڑیں اور کافی دیر تک روتی رہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’حسینہ پارکر‘میں پہلی بار شردھا کپور اور ان کے حقیقی بھائی سدھانتھ کپور دیکھے جائیں گے ۔

فلم میں انکر بھاٹیا راجیش تیلنگ اہم کردار ادا کر رہے، اپوروا لکھیا کی ہدایت کردہ فلم 22 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین