• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر شکر کا’سیب ملک شیک‘ وزن میں کمی کیلئے مفید

امریکی ماہرین صحت نے بغیر شکر کے ’سیب ملک شیک‘کو وزن کمی کے لئے انتہائی مفید قرار دیا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین نے تازہ تحقیق کے مطابق ایک سیب اور بغیر بالائی کے ایک کپ دودھ کے شیک سے جسم کو 10 گرام پروٹین اور 5گرام تک فائبر ملتا ہے۔

تحقیق کے مطابق پروٹین میٹابولزم کو تیز کرتی ہے جبکہ فائبر سے نظام ہضم بہتر انداز میں کام کرتا ہے جس سے وزن میں تیزی سے کمی رونما ہوتی ہے۔

ماہرین کی رپورٹ کے مطابق بغیر شکر کے سیب کے ملک شیک کو معمول کا حصہ بنا کر وزن کم کر کے متعدد مہلک امراض سے بچاؤ ممکن ہے۔

تازہ ترین