• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ: چڑیا گھرمیں شیر نے پالتوکتے پر حملہ کر دیا

یوں تو جنگل کے بادشاہ کا لقب رکھنے والے خونخوار شیروں کے پاس جانا بھی موت کے منہ میں جانے کے مترادف ہے لیکن شیر تو شیر ہے جنگل میں ہو یا پھر چڑیا گھر میں۔

اگر احتیاط نہ کی جائے تو یقیناجان لیوا ہو سکتا ہے۔ایسا ہی ایک نظارہ امریکی ریاست انڈیانا کے چڑیا گھر میں دیکھنے کو ملا جب سیر کیلئے آنیوالے افراد کے ساتھان کا پالتو کتا بھی سیر کو آیا اور شیر کے انکلو ژر کے قریب آکر کھڑا ہو گیا۔

شیشے کی مضبوط دیوار کی دوسری جانب یہ پالتو کتا شوق سے سیر میں مشغول تھا جبکہ انکلوژر میں موجوداپنی فطرت سے مجبور خونخوار شیر کتے پر جھپٹنے کیلئے تیار ہ دکھائی دیا ۔

چندسینٹی میٹر کے فاصلے پر کتے کو دیکھ کر شیر چھلانگ لگا کر اس پر حملہ کر دیتا ہے تاہم وہ تو قسمت اچھی تھی کہ درمیان میں شیشے کی مضبوط دیوار آگئی ورنہ شیرکتے کو پلک جھپکتے ہیں منہ کا نوالہ بنا لیتا ۔

تازہ ترین