• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: کھلونوں کی کمپنی کی بنک رپسی کیس کینیڈا منتقل کرنے کی درخواست

Toys Company Filed Case For Bankruptcy Protection In Us To Follow Suit In Canada

دنیا بھر میں کھلونوں کےکاروبار کے حوالے سے مشہور کمپنی Toys R Usنے امریکا میں دیوالیہ ہونے کے حوالے سے تحفظ طلب کرنے کے لیے کیس داخل کیا ہے اور اس میں درخواست کی ہے کہ وہ اس کیس کو کینیڈا میں چلانا چاہتے ہیں۔

Toys-are-US-222

پیر کو Toys R Usکمپنی نے چیپٹر ٹو دستاویزات ورجینیاکے شہر رچمنڈ میں کام کرنے والی امریکی بینک رپسی کورٹ میں داخل کیے اور کہا کہ کمپنی کی کینیڈین شاخ چاہتی ہے کہ وہ کمپنیز کریڈیٹرز ارینجمنٹ ایکٹ کے تحت اونٹاریو سپرئیر کورٹ آف جسٹس (کینیڈا)میں متوازی چلنے والے کیس میں تحفظ حاصل کرے۔

کھلونوں کے کاروبار کے حوالے معروف چین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کمپنی نے تین ارب ڈالر کی فائنانسنگ حاصل کی تھی تاکہ کمپنی اپنا کاروبار جاری رکھ سکے ، جبکہ اس دوران کمپنی نے اپنے واجب الادا قرضوں کو ری اسٹرکچر بھی کروایا تھا اور ایک مسلسل جاری رہنے والا مالی اسٹرکچر قائم کیا تھا تاکہ بڑھوتری کے لیے طویل المدت سرمایہ کی جاسکے۔

Toys-are-US333

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت اس تمام صورتحال کے باوجود اسکے دنیا بھر میں تقریباًسولہ سو Toys R Usاور Babies R Usاسٹورز اور ویب پورٹل پہلے کی طرح کام کررہے ہیں اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

کپمنی کا کہنا ہے کہ امریکا اور کینیڈ کے علاوہ ایشیا میں تقریباً 255اسٹورز بالکل الگ اداروں کے طور پر کام کررہے ہیںاور انکا چیپٹر ٹو فائلنگ اور سی سی اے اے پروسیڈنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

ادھر کمپنی کے چیئر مین اور سی ای او ڈیو برانڈن کا کہنا ہے کہ آج کمپنی کے حوالے سے ایک نئی صبح کا آغاز ہورہا ہے،اور مالی معاملات جن کی وجہ سے رکاوٹیں تھیں وہ اب مکمل طور پر حل ہونے کو ہیں۔واضح رہے کہ کمپنی کا ہیڈ کوارٹر امریکا کے شہر وین (نیوجرسی) میں واقع ہے اوردنیا بھر میں کمپنی کے 65ہزار سے زیادہ ملازمین ہیں۔

تازہ ترین