• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمینیا کے ارب پتی بزنس مین کے بیٹے کی شادی کی پر وقار تقریب

آرمینیا کے ایک ارب پتی بزنس مین کے بیٹے کی لگژری شادی میں خزانوں کے منہ کھول دئیے۔

آرمینیا کے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون سیمویل کراپیتن کے اپنے بیٹےکارن کراپیتنکی شادی لیلت نامی حسینہ سے کروائی جبکہ ماسکو میں منعقد کی گئی شادی کی پروقار تقریب میں200مہمانوں نے شرکت کی ۔

شادی کی تقریب کیلئے کئی فٹ اونچا 4منزلہ کیک بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا رہاجسے پھولوں سے سنواراگیا تھا۔

تقریب کیلئے خصوصی طور پر سونے کا فرش تیار کیا گیا تھا جبکہ چاروں جانب مہنگے ترین پھولوں سے آرائش کی گئی تھی۔جہاں دیگر آرائشی اشیاء شادی کی اس تقریب کی رونق تھیں وہیں سب سے اہم دلہن کا لباس تھا جس میں زیوربھی لگا ہوا تھا۔

شادی کی اس پر رونق تقریب پر کروڑوں روپے لٹائے گئے جبکہ اس سے قبل گذشتہ برس سیمویل کراپیتن نے اپنے بڑے بیٹے کی شادی بھی ماسکو میں کی تھی جس پر 2ملین ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔

تازہ ترین