• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے کئی نوجوان شہرت حاصل کرنے کی دھن میں اپنا ماہرانہ انداز اپناتے ہوئے ایسے شاندار کارنامے انجام دیتے ہیں کہ شائقین حیران رہ جائیں۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ایک ماہر سائیکلسٹ نے منفرد کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے سائیکل پر سوارہوکر 79روز میں دنیا کے گرد چکر لگا یا اور نا صرف عالمی ریکارڈ قائم کردیا بلکہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کروادیا ہے۔

مارک بیو مانٹ نے 78 روز 14 گھنٹے 14 منٹ میں دنیا کا چکر لگایا قبل ازیں دنیا کا چکر 123 روز میں لگانے کا ریکارڈ تھا۔

ریکارڈ بنانے پر مارک بیو مانٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی مشکل ٹاسک تھا شاید میں دوبارہ ایسا کبھی نہ کر سکوں۔

تازہ ترین