• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم،انجلینا جولی بھی میدان میں آگئیں

Angelina Jolie Condemns Violence On Muslims In Myanmar

میانمار حکومت کے روہنگیا مسلمانوں پر کئے جارہے مظالم پر ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی بھی میدان میں آگئیں اور نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی سے مظالم رکوانے کا مطالبہ کردیا ۔

ذرا ئع کے مطا بق انجلینا جولی نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ فوج کی طرف سے ہونیوالا تشدد روکنے اور مہاجرین کوواپسی کی اجازت دینا اشد ضروری ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کو بھی حقوق دیئے جانے چاہیں، ہم سب کی خواہش ہے کہ آنگ سان سوچی انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرسکیں۔

دوسری طرف گزشتہ3 ہفتوں کے دوران تقریباً 4 لاکھ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ،ظالمانہ کارروائیوں میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین