• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Another Dengue Patient Died In Peshawar

پشاورکے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی کا ایک اور مریض چل بسا، صوبے میں ڈینگی وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 28ہوگئی ۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج 77 سالہ عنایت اللہ نامی شخص ڈینگی وائرس سے انتقال کر گیا۔

صوبے کے اسپتالوں میں 1852 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،جن میں سے مزید 338 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق 338 ڈینگی سے متاثرہ افراد میں سے 110 مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جبکہ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 362 مریض زیر علاج ہیں ۔

ادھر پشاور میں ڈینگی کے پے درپے حملوں کے بعد اس کے علاج کے لیے ایک دوائی منظر عام پر آئی ہے جس سے متعلق یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس کو استعمال کرنے سے مریض 24 گھنٹوں میں ٹھیک ہو جاتا ہے ۔

پشاور میں ڈینگی سےمتاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ میں مقامی لوگوں میں یہ دوا تقسیم کی جا رہی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کے استعمال سے انسانی جسم میں قوت مدافعت اس حد تک بڑح جاتی ہے کہ وہ 24 گھنٹوں میں ٹھیک ہو جاتا ہے ۔

دوسری جانب میئر راولپنڈی سردار نسیم ڈینگی مچھر کے خلاف سڑک پر نکل آئے، ان کا کہنا ہے شہریون کو آگاہی دینے کے لیے سڑکوں پر آئے ہیں ۔

میٹرو پولٹین کارپویشن راولپنڈی کے تحت ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا واک ٹی ایم اے کے دفترسے لیاقت روڈ تک کی گئی واک میں مئیرراولپنڈی سردار نسیم سمیت ،مختلف یو سیز کے کونسلرز نے بھرپور شرکت کی۔

واک میں میٹرو پولٹین کارپویشن کے ممبران اور عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع مئیر راولپنڈی سردار نسیم کا کہنا تھا کہ واک کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ شہریوں کو ڈینگی مچھرسے بچایا جائے، ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لیے تدابیر سے ہر شہری کی واقفیت ضروری ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

تازہ ترین