• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب ز رادری کو بھی جیل میں ڈلوائیں گے: عمران خان

Now Its Zardaris Turn To Go To Prison Imran Khan

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج آصف زرداری اور بلاول بھٹو پر وار کیے، کہا کہ سندھ کا برا حال ہے، یہاں نوکریاں بکتی ہیں، اب ز رادری کو بھی جیل میں ڈلوائیں گے۔

حیدر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آصف زرداری عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے، بلاول نے ایک دن بھی نوکر ی نہیں کی، بھٹو کی طر ح ہاتھ ہلا کر کوئی لیڈر نہیں بن جاتا، بلاول میں کیا کمال ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بن گئے؟

انہوں نے کہا کہ لندن میں 2 گاڈ فادر اکٹھے ہوگئے ہیں، بانی ایم کیوایم تمہاراوقت توہوگیا،زرداری کا وقت ختم ہونے جا رہا ہے، بلاول تو بچہ ہے، شریف خاندان تمہاری سیاست ختم ہوگئی، ن لیگ کےاپنےگڑھ میں30 فیصدووٹ گر گیا، ووٹ گرنے کا مطلب ہے کہ شریف خاندان کو الوداع کہہ دیا گیا ہے، اب نوازشریف بھی دوسرے گاڈ فادر کی طرح لندن سےٹیلیفونک خطاب کریں گے،دونوں گاڈ فادر مل کر مودی کی تعریف کریں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان الوداع، تماری سیاست ختم، نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی، آصف زرداری اب تمہارا وقت آگیا ہے، اب زرداری کی سیاست ختم کریں گے، آصف علی زرداری تمہارے دن ختم ہیں، زرداری تم جوکرچکےاس احتساب کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرداری اور فریال کتنےپیسوں سے آپ کاپیٹ بھرے گا، سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے،جنہیں سیاست میں آنےسےپہلےسےجانتےہیں،زرداری سینما کے ٹکٹ بلیک کیا کرتا تھا،سندھ کےلوگو! زرداری آپ کاپیسہ چوری کرکےباہرلےگیا، زرداری اورنوازادارےتباہ نہ کرتےتوپیسےنہیں بناسکتےتھے،آج آصف زرداری ایک لاکھ ایکڑ کا مالک ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے نام پر زرداری اور نوازشریف نے مک مکا کیا ، اگر نیب مضبوط ہوتا تو یہ دونوں پکڑے جاتے ،زرداری کے فرانس، لندن میں محلات، ہوٹلز ہیں، زرداری 1لاکھ ایکڑ زمین اور 19 شوگر ملز کامالک ہے، پیسے بنانے کیلئے ان دونوں نے ادارے تباہ کیے،آصف زرداری اور نوازشریف نےقوم کےادارےتباہ کیے،اس مک مکا کی وجہ سے پاکستان پورے برصغیر میں سب سے پیچھےرہ گیا،آج بھارت بھی آگے نکل گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیادبھی لاہور میں ڈالی گئی، ذوالفقار علی بھٹو ایوب کابینہ سے استعفیٰ دینے کے بعد لاہور آئے تھے،وہ چھوٹےچھوٹےقصبوں میں گئے،دن رات محنت کی،ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ہاتھ ہلانےسےلیڈرنہیں بنتے،بلاول سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے ایک دن بھی کمائی کی ،ایک دن بھی کام کیاکہ پارٹی چیئرمین بن گئے، آپ ایک جگہ بتادیں جہاں ایک کلومیٹر پیدل چلے ہوں؟آپ کیسےملک ٹھیک کریں گے؟

عمران خان کہتے ہیں کہ بلاول!جب سے آپ چیئرمین پیپلز پارٹی بنے ہیں سندھ میں کوئی ایک کام بتادیں جوآپ نےکیاہو، کیابلاول نےاپنےوالد سےپوچھایہ پیسے کہاں سےآئے،کبھی والدسےپوچھاکہ کیاجادوکیاکہ اربوں پتی بن گئے،نوکری لینےجاتےہیں توتجربہ پوچھاجاتاہے،کیااپنی پھوپھی سے کبھی پوچھا کہ سندھ میں ہرنوکری کیوں بکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 4سال میں خیبر پختونخوا کی غربت آدھی کردی ہے، پنجاب کےمقابلےمیں خیبر پختونخوا میں غربت 5 گناکم ہوئی، پولیس نظام یہ 6 باریوں میں بھی صحیح نہ کرسکے، پی ٹی آئی سندھ کےلوگوں کوپولیس کےظلم سے آزاد کرے گی، پولیس بڑے بڑے ڈاکوؤں کو جیلوں میں ڈالے گی، پیپلزپارٹی این اے120 سے تین بارجیتی تھی،ضمنی انتخاب میں اسے صرف1500ووٹ ملے،یہ ہے زرداری کا کارنامہ، اتنی بڑی پارٹی کواتنی چھوٹی بنادیا۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، مریم نواز نے بھی عدلیہ کے خلاف مہم چلائی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 6 باریاں لی ہیں، سندھ میں ایسااسپتال نہ بناسکےجہاں زرداری کاعلاج ہوسکے،نہ پنجاب میں ایسااسپتال بناجہاں نوازشریف کاعلاج ہو، میرا2مرتبہ علاج شوکت خانم میں ہوا،باہرنہیں جاناپڑا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے حیدرآباد کے شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے شیخ رشید کا ہی نہیں میرا دل بھی جیت لیا، میں نےپاکستان کےکسی خطےمیں اتناگندنہیں دیکھا،سندھ میں جوغربت ہے وہ پاکستان میں کہیں نہیں، باربارسندھ آؤں گا،سندھ کےلوگوں کوکھڑاکروں گا،سندھ میں آدھے بچے اسکول نہیں جاتے، ایسےاسکول بنائیں گے عام آدمی کابچہ سرکاری اسکولوں میں پڑھ کروزیراعظم بن سکے،لوگوں کو ظالم کے خلاف کھڑا کروں گا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ چھ چھ باریوں میں اسپتال نہیں بناسکےتو اب کیاکریں گے،خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں کو ٹھیک کیا، میرا دو بار علاج شوکت خانم میں ہوا ہے،ن لیگ نےپنجاب میں 6 باریاں لیں،ایک سرکاری اسپتال نہیں بناسکے،ہم غربت کم کرنےکےلیےپالیسی بنائیں گے، سندھ،بلوچستان والوں کوکینسرکےعلاج کے لیےباہرجانانہیں پڑےگا۔

اس سے قبل حیدرآباد پہنچنے پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی شخصیت سے جنگ نہیں ہے، بلکہ ہماری جنگ کرپشن کے خلاف ہے، سندھ کی سب سےبڑی بیماری زرداری ہے۔

تازہ ترین