• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں نئے قائد حزب اختلاف پر رابطہ

Mqm And Pti Contacts On New Opposition Leader

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان قومی اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف لانے کے لیے فیصلہ کن رابطہ ہوگیا، جلد دونوں جماعتوں کے رہنمااسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر لانے کےمعاملے پر دوسرا غیر رسمی رابطہ ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں عبوری نظام سے قبل نیا اپوزیشن لیڈر لانے کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ جلد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی کا وفد بھی کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے مرکز آئے گا۔

تازہ ترین