• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران الوداعی جلسیاں کر رہے ہیں، سعید غنی

Imran Khan Taking Farewell Short Rallies Saeed Ghani

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کہتے ہیں کہ عمران خان الوداعی سیاسی جلسیاں کررہے ہیں،وہ اپنے والد کی صفائی دیں۔

رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی تقریرپر اپے ردعمل کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جمائماکےپیچھے چھپنےکی کوشش کررہےہیں،یہ بات جمائماسے قرض لینے کی فرضی کہانی بھی رازفاش کرتی ہے جبکہ جمائما نے غیر مرد پر اعتبار کیا اپنے شوہر پر نہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ مانتاہوں ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی اچھی نہیں رہی،تاہم ہم کبھی کسی کے کندھے کا سہارا لے کر نہیں جیتے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خان صاحب ہمیشہ اشاروں کے انتظار میں رہتے ہیں ،غروب آفتاب کےبعدعمران خان ہوش میں نہیں رہتے۔

تازہ ترین