• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنیوا:لارڈ نذیر، یورپی سماجی تنظیموں کا کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ

European Social Organizations Protest In Favor Of Kashmir

ہائوس آف لارڈ کے تاحیات ممبر لارڈ نذیر احمد کی قیادت میںجنیوا کے یو این او کے دفتر کے باہر کشمیری وپاکستانی کمیونٹی اور یورپی سماجی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ کیا۔

شرکاء کا اس موقع پر کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بڑھتے مظالم ،بھارت کی سات لاکھ فوج آئے روز نہتے کشمیریوں کو شہید و زخمی کر رہی ہے، بھارت نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کر رہا بلکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بھی کر رہا ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی کی ممبر سمعیہ راحیل قاضی،اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر،ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمی چوہدری پرویز اقبال لوہسرنے بھی خطاب کیا ۔

لارڈ نذیر احمد نے اپنے خطاب میں یو این اوکے انسانی حقوق کمیشن کی ذمہ داریاں بتاتے ہوئے کہا کمشنر صاحب نے اپنی تقریر میں کشمیر کا تذکرہ نہیں کیا اور پورا سال وہ خاموش رہے۔

ان کو انویسٹی گیشن کا کہا تو وہ نہیں کر سکے،یو این او اگر مودی سرکار کا سامنا نہیں کر سکتا تو کشمیری دنیا بھر میں کھڑے ہو کر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

یو این او کے سیاسی جھوٹ کو بے نقاب کر نا ہوگا، ہزاروں کشمیری نوجوان بھارتی خفیہ ایجنسی نے اٹھا رکھے ہیں،یا غائب کئے ہوئے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کو رہا کیا جائے۔

یواین او کے دفتر کے سامنے ہونے والے اس احتجاجی مظاہرہ میں اٹلی کے شہر بریشیا، بلونیا سے تین بسیں پہنچی تو اسپین، بلجیم ،ہالینڈ سے بھی کشمیری وپاکستانیوں کی بڑی تعداد شامل تھی ۔

جنہوں نے کشمیر کے حق میں نعرے لگائے اور یو این او کی خاموشی کو انصاف کی قاتل قرار دیا۔ احتجاجی مظاہرےمیں تنویر کدھر،نقیب جرال،حافظ بلال ،سجاد بخاری،خلیل بٹ نے خصوصی شرکت کی ۔

تازہ ترین