• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہڑی دھماکا مواد ناکارہ بنائے جانے کے دوران ہوا، سندھ رینجرز

Rohri Blast Happened During Defusing Explosive Material Sindh Rangers

روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں ہونے والے دھماکے پر سندھ رینجرز نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محرم الحرام اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر روہڑی سیمنٹ فیکٹری کے اطراف میں پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں بھاری مقدار میں زائد المیعاد دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا تھا جسے ناکارہ بنائے جانے کے دوران دھماکا ہوا۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات پر سرچ آپریشن کیا، مشترکہ سرچ آپریشن روہڑی سیمنٹ فیکٹری اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سرچ آپریشن میں بھاری مقدار میں زائد المیعاد بارودی مواد سمیت دیگر سامان برآمد ہوا، برآمد ہونے والے سامان میں 226کلوگرام دھماکا خیز مواد، 3064میٹر سینٹی فیوز ، 2940 میٹر ڈیٹونیٹنگ وائر اور 2668 ڈیٹونیٹرز ملے۔

رینجرز ترجمان نے مزید بتایا کہ دھماکا خیز مواد بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کے معائنے کے دوران پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار، ایک رینجرز اہلکار اور ایک فیکٹری ملازم شہید ہوگئے۔

رینجرز کے 7اہلکار، 2 پولیس اہلکار اور 4 فیکٹری ملازمین بھی زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر رینجرز اسپتال سکھر منتقل کیا گیا، 7 شدید زخمیوں کو پاک بحریہ کے اسپیشل طیارے سے کراچی منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں مشترکہ تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین