• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہر سیٹل میں کار ریسنگ کے دلچسپ مقابلے

امریکی ریاست واشنگٹن میں گلوبل ریلی کراس کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈرائیورز نے طویل ٹریک پر ایک دوسرے سے خوب ریس لگائی۔

واشنگٹن کے شہر سیٹل میں منعقد ہونے والی اس سنسنی خیز مقابلے میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈرائیورز نے حصہ لیا۔

ڈرائیورز نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ریسنگ ٹریک پر یوں گاڑیاں دوڑائیں کہ شائقین بھی تعریف کیے بنا رہ نہ سکے ۔

ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں بعض اناڑی ڈرائیور ز بہت پیچھے رہ گئے۔ ریلی کراس کے اس دلچسپ مقابلے میں اس سال ’ٹینر فائوسٹ‘نامی کھلاڑی فاتح قرار پائے۔

تازہ ترین