• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپلائی کی کمی کے باعث سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر

Vegetables Less Supply Makes Prices High

ملک بھر میں کئی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ بیشتر سبزیوں کی قیمتیں ہوشربا اضافے کے بعد مستحکم  ہوگئیں۔ منگل کو سبزی منڈی میں کئی سبزیوں کی فی کلو تھوک قیمت میں اضافہ ہوا۔

 مٹر کی فی کلو تھوک قیمت 230 روپے،سلاد پتے کی فی کلو تھوک قیمت 130 روپے،ٹماٹر درجہ اول کی فی کلو تھوک قیمت 108  اور درجہ دوئم کی فی کلو تھوک قیمت 86 روپے جبکہ بھنڈی درجہ اول کی فی کلو تھوک قیمت 75روپے اور بھنڈی درجہ دوئم کی فی کلو قیمت 64 روپےرہی۔

منگل کو سبزی منڈی میں پیاز درجہ اول کی فی کلو قیمت64 روپے  اور درجہ دوئم کی فی کلو تھوک قیمت 53  روپے رہی جبکہ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹ کے مطابق پیاز  درجہ اول کی فی کلو تھوک قیمت  64 روپے اور درجہ دوئم کی فی کلو تھوک قیمت 53 روپے رہی۔

مارکیٹ کمیٹی کے وائس چیئر مین آصف احمد کا کہنا ہے کہ مٹر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سندھ اور پنجاب میں مٹر کی فصل ختم ہونا ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں ٹماٹر کی فصل کو نقصان پہنچنے کے باعث ٹماٹر چترال اور سوات سے آرہاہے۔

انہوں نے کہا کہ  مارکیٹ میں سپلائی کم اور ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ سےسبزیوں کی  قیمتوں میں اضافے کارجحان ہے۔  گزشتہ ایک ماہ قبل تک پیاز کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان  تھا تاہم افغانستان اور بھارت سے پیاز کی آمد کے بعد پیاز کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پیدا ہوگیا  ہے۔

ٹماٹر کی قیمت میں کمی آرہی ہے چند روز تک ٹماٹر کی تھوک  قیمت 128 روپے تک تھی تاہم اب 100روپے کلو تک آگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ  چند  دونوں میں سبزیوں کی  قیمتوں میں کمی کا امکان ہے کیونکہ درآمد کنندگان سبزیوں کی درآمد کے لئے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

تازہ ترین