• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ساتھ مل کر انتہاپسندی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں، افغان صدر

Want To End Extremism In Working With Pakistan Afghan President

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کا خیر مقدم کیا اور طالبان پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی نظریں ہمسایہ ممالک پر ہیں کہ ہم سنجیدگی سے مشترکہ طور پر انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات اٹھاتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پر زور دیتا ہوں کہ وہ سیکورٹی اور قیام امن کے لیے افغانستان سے جامع مذاکرات کرے تاکہ خطے میں خوشحالی آسکے ۔

اشرف غنی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کے لیے نئی پالیسی کا خیر مقدم کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی نئی افغان پالیسی طالبان کے لیے یہ واضح پیغام ہے کہ وہ جنگ کے میدان میں نہیں جیت سکتے اور ملک میں قیام امن کے لیے انہیں مذاکرات کی میز پر آنا ہی ہوگا ۔

تازہ ترین