• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے ونڈ کوریڈو ر سے بجلی کی پیدا وار شروع

Power Generation Starts From Wind Corridor Of Sindh

سندھ کے ونڈ کوریڈور سے بجلی پیدا ہونے لگی ہے، تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے بڑے بڑے ونڈ ٹربائیں سے 789 میگا واٹ بجلی بھی نیشنل گریڈ میں شامل ہونا شروع ہوگئی ہے ۔

پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت ہونے لگی ہے۔ چین کی سب سے بڑی کمپنی تھری گارجیوس ان منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔

سندھ کے علاقے گھارو اور جھمپیر کو ونڈ کوریڈو رکے لئے منتخب کیا گیا۔ ونڈ کوریڈور سے 35 ہزار میگا واٹ تک بجلی بنائی جاسکتی ہے ۔

آلٹرنیٹ انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او امجد علی نے کا کہنا ہےکہ گھارو اور جھمپیر میں ونڈ پاور منصوبوں پر تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے اور 448 بڑے بڑے ونڈ ٹربائین لگائے گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ 2018 کے اختتام تک 1250 میگا واٹ اور 2020 تک 2500 میگا واٹ، ونڈ ٹربائن سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوجائے گی ۔

تازہ ترین