• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Avoid To Sleep In Plane

طیارے میں دوران پرواز لینڈنگ یا ٹیک آف کے دوران سونا آپ کو بہرا بنانے کا باعث بن سکتا ہے۔

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سا منے آئی ہے کہ دوران پرواز سونا حس سماعت سے محرومی کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

تحقیق کے دوران اگر کسی طیارے کے دوران سوتے ہوئے بلندی میں اچانک تبدیلی آتی ہے تو کانوں کے پردوں کے لیے ہوا کے دباؤ کو متوازن کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور سونے کے نتیجے میں مستقل نقصان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

عام طور پر لینڈنگ یا ٹیک آف کے دوران اکثر افراد کو کان سن ہونے کا تجربہ ہوتا ہے۔تاہم کچھ دیر بعد یہ بہتر ہوجاتا ہے خاص طور پر اگر جمائی لی جائے یا تھوک نگلا جائے تاہم اگر مسافر سو رہا ہو تو یہ دباؤ ختم ہونے کی بجائے برقرار رہتا ہے جس سے کانوں کے پردوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ سنگین کیسز میں کان کے پردے طویل عرصے کے لیے بلاک ہوجاتے یں جس سے ایک انفیکشن کا خدشہ ہوتا ہے جو درد اور سننے میں مشکلات کا باعث بنتا ہے۔

محققین کا کہنا ہےکہ پرواز کے دوران سونے سے گریز کرنا چاہئے یا کم از کم لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت تو نیند کے مزے لینے سے دور رہنا چاہئے۔

 

تازہ ترین