• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ہفتے ریلیز ہونے والی تینوں بالی وڈ فلمیں فلاپ

رواں ہفتہ بالی وڈ باکس آفس پر3بڑی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں فلمساز و اداکار فرحان اختر کی فلم لکھنؤسینٹرل ،اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم سمرن اور رشی کپور کی فلم پٹیل کی پنجابی شادی شامل تھیں۔

تینوں فلمیں گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہوئیں مگر بدقسمتی سے تینوں فلمیں مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں ناکام رہیں۔اب تک کوئی فلم اچھا بزنس نہیں کرپائی۔

باکس آفس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بالی وڈ فلموں کے لئے یہ ہفتہ بہتر بزنس نہ دے سکا۔

اس ہفتے کی بڑی فلم” سمرن “ زیادہ پیسے نہ کماسکی۔ریلیز سے 3 روز تک لگ بھگ ساڑھے 9کروڑ کا ہی بزنس کرپائی ہے۔

دوسری جانب اس ہفتے کی با لی وڈ کی بڑی فلم لکھنؤسینٹرل رہی جس کا پہلا دن بھی کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔ فلم نے 3دنوں میں صرف 7کروڑ 39 لاکھ کا ہی بزنس کیاہے۔

تیسری بولی وڈ فلم” پٹیل کی پنجابی شادی“ میں مشہور اداکار رشی کپور اور پریش راول کی بہترین اداکاری سامنے آئی ہے۔

اس فلم میں دو مختلف زبانوں اورخاندانوں کے رسم و رواج کو پیش کیا گیاہے،گجراتی اور پنجابی خاندانوں کے ملاپ کی منفرد کہانی کو بھی سینماا سکرین پر کچھ اچھی اوپننگ نہیں ملی۔

 

 

تازہ ترین