• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Highest Corruption In Sindh Imran Khan

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، یہاں ہر ماہ چار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ کہاں جاتا ہے،نوازشریف کی حکومت آئی تو ہرپاکستانی35 ہزار روپے کا مقروض تھا ،آج ایک لاکھ20 ہزار روپے کا مقروض ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کراچی میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کویہاں تک پہنچانے کے ذمے دار آصف زرداری اورنوازشریف ہیں۔سندھ میں ہرچیز پرکمیشن بن رہا ہے،پیسا دبئی جارہا ہے۔جتنی کرپشن سندھ میں ہے،کسی پاکستانی علاقے میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دسمبرمیں کراچی میں مزارقائد پربڑا جلسہ کریں گے۔میری توجہ اب سندھ پرہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف 30 سال سے پیسا چوری کرکےباہربھجوارہے تھے۔کوئی انصاف کانظام نوازشریف پرہاتھ نہیں ڈال رہا تھا،اب تک ہمارا فوکس نوازشریف پرتھا۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے اداروں کوتباہ کردیا، اپنی چوری بچانے کے لیے دوسرے چوروں کوبھی بچایا۔نوازشریف اوراسحاق ڈارکے بچے ارب پتی بن گئے ہیں۔یہ نوازشریف کے خلاف نہیں کرپشن کے خلاف جنگ تھی۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ اورنوازشریف ایک ہی چیزہیں،الیکشن کمیشن عدالت نہیں،اس کا کام انتخابات کراناہے،الیکشن کمیشن نے توہین کے معاملے میں میرے وارنٹ جاری کیے،دنیا میں ایسا کہیں ہوا ہے۔

تازہ ترین