• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدرکی جنرل اسمبلی میں دھمکیاں، حاضرین نے نظر انداز کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دی گئی دھمکیوں کو حاضرین نے نظر انداز کر دیاَ۔

روسی وزیر خارجہ کے ماتھے پر تیوریاں،،وینیز ویلا کے وفد کے سپاٹ چہرے،،شمالی کوریا کی خالی نشستیں امریکی صدر کا منہ چڑاتی رہیں۔

امریکی صدر کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب پر عالمی رہنماوں کے دلچسپ تاثرات کیمرے تیز آنکھوں سے نہ بچ سکے۔

خطاب کے دوران کسی کے چہرے پر تشویش نظر آئی،تو کسی پر عدم دلچسپی،، کوئی اپنے فون سے کھیلتا رہا۔

روسی وزیر خارجہ کے ماتھے پر تیوریاں نظر آئیں۔وینیز ویلا اور ایران کے وفد کے ممبران سپاٹ چہرہ کے ساتھ بیٹھے رہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان بھی کچھ بے چین نظر آئےجبکہ جنوبی کوریا کے وفد کے ممبران نے مطالعے اور فون پر آئے پیغامات کو زیادہ اہم جانا۔

امریکی صدر شمالی کوریا پر برستے رہے جبکہ شمالی کوریا کے سربراہ کی حال میں خالی کرسی سب کا منہ چڑاتی رہی۔

خطاب کے بعد امریکی صدرجب پوڈیم سے اترے تو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل خوشگوار انداز میں ان سے ملنے آئےلیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں انہیں یکسر نظر انداز کردیا انتونیو گوٹیرس ہکا بکا رہ گئے۔

تازہ ترین