• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبوٹس اب ڈینٹل سرجری کرتے نظر آئیں گے

دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بیحد عام ہوگیا ہے۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں روبوٹس اب ڈینٹل سرجری کرتے نظر آئیں گے۔

چین ایک اسپتال میں دنیا کے پہلے روبوٹ ڈینٹسٹ نے سرجری کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جو نہ صرف دانتوں کی صفائی کے فرائض انجام دیگا بلکہ دانتوں کی سرجری اور دیگر امور پر کام کریگا۔

چینی ماہرین کے تیار کردہ دنیا کے اس پہلے آٹونومس ڈینٹل امپلانٹ روبوٹ بازو کی طرح ہے جسے خصوصی کمپیوٹر سے منسلک کیا گیا ہے اور اس میں نصب تھری ڈی کیمرہ مریض کیے دانتوں کے مرض کو جانچ کر سرجری کرتا ہے۔

تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ڈینٹل سرجری کی جاتی ہے جس کیلئے پہلے مریض کاسی ٹی اسکین لیا جاتا ہے اور اس پورے عمل میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت لگتا ہے۔

 

تازہ ترین