• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پُرامن پاکستان سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،وزیرداخلہ

Peace Pakistan Is A Result Of The Sacrifices Of The Security Forces Youth Interior Minister

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پُرامن پاکستان سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،کسی ملک میں امن اورسیاسی استحکام نہ ہوتوترقی کے تمام منصوبے ناکام ہوجاتے ہیں۔

چارسدہ میں ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دنیا 2013 میں پاکستان کو خطرناک ملک سمجھ رہی تھی اور اس سال تک مگرمچھ کی طرح ملک کو کھانے والی دہشت گردی آج ختم ہوچکی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج کوئی پاکستان کو خطرناک ملک قرار دینے کی جسارت نہیں کر سکتا، ملک کی خاطر سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے جانیں قربان کیں اور شہدا کی قربانیوں سے پاکستان دنیا میں عزت اور وقار حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بہتری اور ترقی کی طرف گامزن ہے تاہم ملک کا دفاع اس کی مضبوط معیشت کے ساتھ جڑا ہوتا ہے اور مضبوط معیشت ملک کو نا قابل تسخیر ہونے کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک میں امن کے لئے ایف سی کا کردار کلیدی ہے جب کہ ایف سی دنیا میں امن فورسز کا حصہ بھی ہے اور بین الاقوامی ادارے اس کی خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

تازہ ترین