• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن قبائلیوں کو بزدلانہ حملوں سےنہیں ڈرا سکتا،آئی جی ایف سی بلوچستان

The Enemy Tribesmen Can Not Carry Out Targeted Attacks Ig Fc Balochistan

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم کا کہنا ہے کہ دشمن قبائلی عوام کو خودکش دھماکوں جیسے بزدلانہ حملوں سے ڈرا اور جھکا نہیں سکتا۔

میجر جنرل ندیم احمد انجم نے چمن بارڈر پر خودکش دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا ،جہاں کمانڈر نارتھ سیکٹر بریگیڈیئر ندیم سہیل اور کمانڈنٹ کرنل عثمان نےانہیں تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا۔

آئی جی ایف سی بعد میں دھماکے میں شہید شہری خیرمحمد کے گھربھی گئے ، اہل خانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور شہید کے والد کو تین لاکھ روپے کا چیک دیا۔

اس موقع پر عمائدین سے بات چیت میں آئی جی ایف سی نے کہا کہ چمن کے قبائل نے پہلے بھی ملک کےلئے بہت قربانیاں دی ہیں دشمن بزدلانہ حملے کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اندرون یا بیرون سے کوئی بھی قوت نقصان نہیں پہنچا سکتی، پاکستان کا دفاع عوام اور فوج کے پاس ہے جو بہت مضبوط ہے۔

تازہ ترین