• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراتھن کے دوران خاتون ایتھلیٹ نے عزم اور ہمت کی نئی مثال قائم کردی

امریکا میں ایک مراتھن کے دوران خاتون ایتھلیٹ نے عزم اور ہمت کی اعلی مثال قائم کر تے ہوئے شائقین کو حیران کردیا ۔

امریکی شہر واشنگٹن میں منعقد کی جانے والی میراتھن کے دوران خاتون ایتھلیٹ منزل پر پہنچنے سے پہلی ہی زخمی ہوگئیں لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور شکست کا سامنا کرنے کے بجائے زمین پر رول ہوکر فنش لائن تک پہنچی اور ہمت اور حوصلے کی اعلی مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق اس خاتون نے ریس کے دوران تین گھنٹے،34منٹ اور دوسیکنڈز تک دوڑ لگائی اور فنش لائن تک پہنچنے ہی والی تھیں کہ اچانک گھُٹنے میں چوٹ لگنے کے باعث مزید بھاگ نہ سکیں لیکن اس موقع پر اس خاتون ایتھلیٹ نے ہار نہ مانی اور زمین پر لوٹتے ہوئے فنش لائن عبور کرلی۔

اس موقع پر وہاں موجود شائقین نے نا صرف اس خاتون کی ہمت کی داد دی بلکہ تالیاں بجا کر اس کے حوصلے کو بھی خوب سراہا۔

 

تازہ ترین