• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں ہمارے دوست کم دشمن زیادہ ہیں، چوہدری نثار

Our Friends In The World Are Less Enemies Chaudhry Nisar

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ دنیا میں ہمارے دوست کم دشمن زیادہ ہیں ،برطانوی رکن پارلیمنٹ جیرمی کوربن نے دنیا پر زور دیا کہ پاکستان کی عزت کرو، میں بھی دنیا سے کہتا ہوں پاکستان کی عزت کریں۔

سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ برکس کا آخری اجلاس چین میں ہوا،جس میں پاکستان کے خلاف قرارداد تھی۔دوست ملک چین میں کانفرنس ہوئی مگرہمارے سفارت کارسوئےرہے،دشمن ملک برکس اجلاس میں کامیاب ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ہوئے ڈرون حملے پرہماری طرف سے روایتی مذمت کا ایک جملہ بھی نہیں آیا،جس دن حملہ ہوا وزیراعظم پاکستان امریکی سفیرسے ملے۔ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں،آزادی اورخودمختاری کے لیے چیلنج ہیں ۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمانوں کوجانوروں کی طرح قتل کیا جارہا ہے،روہنگیا میں خواتین،بچوں،بوڑھوں کیساتھ کیا ہورہا ہےسب دنیا کے سامنے ہے۔مسلمانوں پرہونے والے مظالم میں برما حکومت شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برما کے حوالے سے قرارداد کافی نہیں۔اس کے ساتھ عملی اقدامات بھی کرنے چاہئے۔اس معاملے پراو آئی سی کاخصوصی اجلاس بلانےکامطالبہ کیا جائے۔ روہنگیا مسلمانوں کی معاونت کے لیے فنڈزاکٹھے کیے جائیں۔شروعات ہم سے کریں،اراکین اسمبلی کی تنخواہیں روہنگیا مسلمانوں کے فنڈزمیں شامل کریں۔

تازہ ترین