• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Historic Success Of The Pakistani Cultural Festival In Paris

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق کا کہنا ہے کہ پیرس میں ہونے والے پہلے پاکستان میلے کو تاریخی کامیابی ملی ہے ۔ناصرف عوام نے اس میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی بلکہ منتظمین اور شرکا نے بھی بھرپور طریقے سے اس کامیاب بنانے میں اپنا بہترین کردار اداکیا۔

یہ میلہ پیرس کے نواحی علاقے میں قیام پاکستان کے 70 سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقد کیا گیاتھا۔ میلے میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرتی مصنوعات، فیشن ،موسیقی اور کھانوں کی نمائش کی گئی۔

فیسٹیول میں نینا خان کے تیار کردہ ملبوسات کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا جس میں چاروں صوبوں کی ثقافت کو بڑے خوبصورت طریقے سے اجاگر کیاگیا۔

ماڈلز نے کوریوگرافی کے ذریعے ایک خوبصورت میسج دیا ۔ میلے میں ناصرہ خان نے پاکستانی پتنگ متعارف کرائے اور محترمہ ناصرہ فاروقی نے تعلیم کی تدریس اور نیمل یونیورسٹی کے پروگرام سے لوگوں کو آگاہی دی۔

فیسٹیول سفیر پاکستان معین الحق کی نگرانی میں راجہ ابرار کیانی ، راجہ فیضان شاہنواز ، آصف چوہدری قدیر عبدل، محترمہ روحی بانو، نینا خان، آصفہ ہاشمی کی بھر پور کاوشوں کے نتیجہ انتہائی کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

 

تازہ ترین