• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Imran Khan Warrants Arrest Suspension

اسلام آباد ہائی کورٹ نےتوہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 3 رکنی لارجربینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کردی۔

لیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 25 ستمبر کو دوبارہ طلب کیا تھا۔

عمران خان کی جانب سے بابر اعوان عدلت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت کے دوران نعیم الحق بھی عدالت میں موجود تھے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھےاور سماعت پر 2 ضمانتیوں کے ساتھ ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کو مراسلہ جاری کیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھیں۔

تازہ ترین