• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں انسدادپولیومہم چوتھے روزبھی کامیابی سےجاری

Forth Day Anti Polio Campaign Continue In Baluchistan

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں انسدادپولیومہم چوتھے روز بھی کامیابی سےجاری ہے،انسداد پولیو مہم کا100 فیصد ہدف حاصل کیاجائے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کاآج چوتھا اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں مہم کاتیسراروز ہے،اس مہم میں پانچ سال سےکم عمر کےبچوں کو پولیو سے بچاؤ کےقطرے پلائےجارہے ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کےمطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان میں مہم جمعرات اورجمعہ کےروز بھی جاری رہےگی،مہم کےلئے 24 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کاہدف مقررہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کوشش ہےکہ مہم کا100 فیصد ہدف حاصل کیاجائے۔

تازہ ترین