• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پروفیسر نے 30 سال میں 145 ڈگریاں حاصل کرلیں

ایک نہ دو بلکہ پوری ایک سو پینتالیس ڈگریاں، بھارتی پروفیسر نے تیس سال میں ایک سو پینتالیس ڈگریوں کا انبار لگا لیا۔

بھارتی شہر چنائی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر پرتی بھان نے تیس سال کی سخت محنت اور لگن کے ذریعے یہ منفرد اعزاز حاصل کیا۔

چھپن سالہ پروفیسر کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی مزید ڈگریاں حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور نئے تعلیمی کورس کے لیے درخواست بھی دیتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین