• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو دوبارہ مذاکرات کےلئے آمادہ کرنا ہوگا،امریکا

Iran Have To Be Woo To Agree On Dialogue Again Us

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکا ایران کو جوہری معاہدے کے حوالے سے دوبارہ مذاکرات پر قائل کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Tillerson-US-222

امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اس تعاون کی ضرورت ہے خواہ وہ ہمارے یورپی اتحادیوں کی جانب سے ہو یا پھر دیگر اتحادیوںکی طرف سے تا کہ ہم ایرانی حکام پر بھی واضح کر سکیں کہ اس معاہدے پر واقعی نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

ٹلرسن کا یہ بیان ان کی اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف اور جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے دیگر5 ممالک کے وزرائے خارجہ جن میں برطانیہ ، چین ، فرانس ، جرمنی اور روس شامل ہیںکے ساتھ ملاقات سے کچھ دیر قبل سامنے آیا۔

Tillerson-US-333

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے میں اپنے خطاب میں یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اس معاہدے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں جسے انہوں نے امریکی تاریخ کے بدترین معاہدوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

تازہ ترین