• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

110 ٹن وزنی اور 110 میٹر لمبی ٹرکوں سے بنی ریل

یوں تو دورِ جدید میں کئی لگژری اور بیش قیمت گاڑیاں آپ نے دیکھی ہونگی لیکن گزشتہ روزآسٹریلیا میں ایک لینڈ رووَر نے کئی ٹرکوں سے بنی ٹرین کوکھینچ کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

انجن کی طرح ٹرکوں اور لاریوں کے آگے نصب اس لینڈ رووَر نے 110ٹن وزنی اور110میٹر لمبی دیوہیکل وہیکلز کو کھینچنا شروع کیا تو 10کلو میٹر تک مسلسل کھینچتے ہوئے آگے بڑھتی رہی۔

ایکسٹریم ٹوئنگ ٹیسٹ کو کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے اس گاڑی نے اپنے وزن سے کئی گنا بھاری وہیکلزکھینچے جو لگ بھگ نا ممکن دکھائی دے رہاتھا۔

تازہ ترین