• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ ،شمسی توانائی سے چلنے والی بس تیار

ہانگ کانگ کی سڑکوں پر اب پٹرول ،ڈیز ل اور سی این جی سے نہیں بلکہ شمسی توانائی سے بس چلا کرے گی اور وہ بھی ڈبل ڈیکر ( دو منزلہ ) بس ،جو سڑک پر آنےکے لئے بالکل تیار ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والی یہ بس ہانگ کانگ کولون موٹر بس کمپنی نے تیار اور ڈیزائن کی ہے۔

شمسی توانائی سے چلنے والی بس کا ہانگ کانگ حکومت کے اسپیشل انتظامی ریجن نے معائنہ کیا ہے اور اسے رجسٹرڈ کرانے کے لئے درخواست بھی دیدی گئی ہے ،جس کی منظوری کا انتظار کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بس کی چھت پر شمسی توانائی کے20 پینلز لگائے گئے ہیں، جن میں سے ہر ایک 6میٹر پر مشتمل ہے ، اس سے بس میں روشنی، گرمی اور ٹھنڈک کا انتظام کیا جائیگا۔

توقع ہے کہ گرمیوں میں ان پینلز کے ذریعے درجہ حرارت 5 سے 10 ڈگری کم ہو جائیگا ،یہ بات ہانگ کانگ کولون موٹر بس کمپنی کے ایگزیکٹو لوچن یی نے بتائی ہے ۔

تازہ ترین