• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی نیلم میں مقامی افراد پر ایف ڈبلیو او اہلکاروں کا مبینہ تشدد

Fwo Men Beaten Locals In Neelum Valley

وادی نیلم میں مقامی افراد پر ایف ڈبلیو او کے اہل کاروں کے مبینہ تشدد کے خلاف علاقہ مکینوں نےتین دن سے بطور احتجاج سڑک پر دیوار کی تعمیر کا کام روکا ہوا ہے۔

وادی نیلم کے علاقے کٹن میں پیر کے روز جاگراں پاور پروجیکٹ فیز ٹو میں مقامی افراد کا سڑک کے کنارے دیوار تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار سے معمولی بات پرجھگڑا ہو گیا، ٹھیکیدار نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن حکام کو مدد کے لیے بلا لیا۔

ایف ڈبلیو او کے اہلکارچار مقامی افراد کو اپنے کیمپ میں لےگئے اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، ضلعی انتظامیہ نے مداخلت کر کے تین گھنٹے بعد ان افراد کو بازیاب کرایا، حساس ادارے نے تشدد میں ملوث اہل کاروں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

تازہ ترین