• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 120 میں بدترین شکست پر بلاول کا تحقیقات کا فیصلہ

Bilawal Forms Inquiry Committee To Investigate Pp Defeat In Na 120

لاہور کے ضمنی الیکشن میں بدترین شکست کے ذمے داروں کا تعین کرنے کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

کمیٹی میں نیرحسین بخاری ، فرحت اللہ بابر اور مولا بخش چانڈیو شامل ہیں ، کمیٹی این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کی بدترین کارکردگی کے ذمے داروں کا تعین کرے گی۔

کمیٹی شکست میں پارٹی کے امیدوار فیصل میر سمیت پی پی لاہور اور وسطی پنجاب کی تنظیم کے کردار ، رہنماؤں کے تعاون اورعدم تعاون کا جائزہ لےگی ، کمیٹی 20 دن میں رپورٹ پیش کرے گی ۔

تازہ ترین