• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نے ٹن وزنی منی بس کو 32.8فٹ کے فاصلے تک کھینچ لیا

یوں تو دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو دنیا میں شہرت حاصل کرنے کیلئے منفرد کرتب دکھاتے ہیں تاہم اِن میں سے کچھ کرتب باز اپنی ہمت و طاقت کی بنا پر ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی شخص کو ہی دیکھ لیں جو ہاتھوں کے بل چلتے ہوئے بھاری بھرکم منی بس کھینچنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر رہا ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والاکنگ فوکا ماہر شخص ہاتھوں کے بل اُلٹا کھڑا ہوا اور اپنے فولادی جسم سے کئی ٹن وزنی منی بس کو 32.8فٹ تک یوں کھینچا کہ جیسے یہ اُسکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو جبکہ فولادی شخص کے اس کارنامے پر وہاں موجود افراد بھی حیران رہ گئے اور اُسکی طاقت و مہارت کی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

تازہ ترین