• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ویڈیو گیم 'دی اسٹار وارز؛ بیٹل فیلڈII 'کا ٹریلر جاری

دیوہیکل اْڑن طشتریاں ،انوکھے جہاز اور دیوقامت روبوٹس آرہے ہیں دنیا کو حیران و پریشان کرنے ، خلائی مخلوق اور اسٹار وارز سیریز کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ نئی ویڈیو گیم دی اسٹار وارز؛ بیٹل فیلڈIIمتعارف کر دی گئی ہے جس کا ٹریلر بھی منظرِ عام پر آگیا ہے۔

امریکی یڈیو گیم ڈویلپرزکی تیار کردہ یہ ویڈیوگیم اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور اْڑن طشتریوں پرسوار ہوکر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہوتے ہیں۔

نئی دنیا کو کھوجنے کیلئے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے جدید ہتھیاروں سے لیس ان جانبازوں کو خطرناک خلائی دشمنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سنسنی اور تھرل پر مبنی اس ویڈیوگیم میں کئی نئے اور خطرناک مِشن متعارف کروائے گئے ہیں جو نشانے بازی اور ایکشن کے شوقین افراد کو اگلے لیول تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

طاقتور ہتھیاروں سے اپنے حریف کو پچھاڑتے فائیٹرزکے گرد گھومتی یہ ویڈیو گیم خصوصی طور پرپلے اسٹیشن فور،پلے اسٹیشن ٹو،مائیکرو سوفٹ ونڈوزاورایکس باکس کیلئے موزوں ہے جورواں سال 17نومبرکولانچ کر دی جائیگی۔

تازہ ترین