• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹیکس تفصیلات اسمبلی میں پیش

National Cricketers Tax Details Presented In National Assembly

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کتنے کھلاڑی ٹیکس دیتے ہیں ؟ کس نے کتنا ٹیکس دیا ، وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے قومی اسمبلی کو سب بتا دیا ۔

مالی سال 16-2015 کے دوران شعیب ملک نے سب سے زیادہ 46 لاکھ 76 ہزار 175 روپے ٹیکس ادا کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 51 کھلاڑی ٹیکس نیٹ میں شامل، مالی سال 16-2015 میں ان کھلاڑیوں نے جو کمایا اور اس پر جو ٹیکس دیا، قومی اسمبلی میں سب بتا دیا گیا۔

ٹیکس حکام نے ایک سال میں کرکٹ اسٹارز سے 6 کروڑ ساڑھے 8 لاکھ روپے سے زیادہ ٹیکس وصول کیا۔

جیو نیوز کی حاصل کردہ دستاویز کے مطابق شعیب ملک نے سب سے زیادہ 46 لاکھ 76 ہزار 175 روپے ٹیکس دیا، شاہد آفریدی نے 34 لاکھ 28 ہزار 450 روپے ، مصباح الحق نے 30 لاکھ 17 ہزار 447 روپے، یونس خان نے 16 لاکھ 65 ہزار 584 روپے اور محمد حفیظ نے 36 لاکھ 77 ہزار 54 روپے ٹیکس ادا کیا۔

دستاویز کے مطابق سرفراز احمد نے 37 لاکھ 87 ہزار 215 روپے ، وہاب ریاض نے 31 لاکھ 84 ہزار 260 روپے، اظہر علی نے 21 لاکھ 68 ہزار 179 روپے، احمد شہزاد نے 8 لاکھ 77 ہزار 800 روپے ، اسد شفیق نے 17 لاکھ 85 ہزار 149 روپے ، بابر اعظم نے 10 لاکھ 53 ہزار 225 روپے، خالد لطیف نے 8 لاکھ 7 ہزار 325 روپے اور محمد عامر نے 8 لاکھ 5 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

قومی کرکٹر محمد عرفان نے ٹیکس کی مد میں 17 لاکھ 93 ہزار 465 روپے ، محمد سمیع نے 8 لاکھ 56 ہزار 542 روپے ، ناصر جمشید نے 22 ہزار 260 روپے ، سعید اجمل نے 8 لاکھ 35 ہزار 20 روپے، شرجیل خان نے 9 لاکھ 16 ہزار 211 روپے ، سہیل تنویر نے 17 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ، عمر اکمل نے 22 لاکھ 10 ہزار 887 روپے ، عمر گل نے6 لاکھ 66ہزار265 روپے اور ذوالفقار بابر نے 12 لاکھ 55 ہزار 774روپے ادا کئے۔

تازہ ترین