• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہتے ہیں اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے اور اس بھارتی شخص کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور درزی کے پیشے میں اپنا مقام بنا لیا۔

بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والا دونوں ہاتھوں سے معذور 45سالہ مدن لال نہ صرف اپنے پیروں سے کپڑے کی کٹنگ کرنے میں ماہر ہے بلکہ بنا کسی سہارے کہ با آسانی سلائی مشین میں دھاگا ڈالنے،مشین چلانے سے لیکر کپڑے سینے تک اپنے سارے کام خود کرتا ہے اور اپنے اس شوق و لگن کی بنا پر ایک ماہر ٹیلر بن گیا ہے۔

واضح رہے مدن لال پیدائشی طور پردونوں ہاتھوں سے معذور ہے تاہم اپنی اس معذوری کو کبھی اپنی مجبوری نہیں بننے دیا اوراپنے اس پیشے کے ذریعے دنیا میں نام کمانے کا خواہشمند ہے۔

تازہ ترین