• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان 23 ستمبر کو گومل یونیورسٹی کا دورہ کرینگے

Imran Khan Will Visit Gomal University On 23 September

عمران خان 23 ستمبر کو گومل یونیورسٹی ڈیرا اسماعیل خان کا دورہ کریں گے، یونیورسٹی انتظامیہ نے عمران خان کے استقبال اور پروٹوکول کے لیے چھٹی کے دن تمام ملازمین کو حاضر رہنے کی ہدایت کردی۔

ایڈیشنل رجسٹرار کے آفس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 23 ستمبر بروز ہفتہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ڈیرا اسماعیل خان کا دورہ کریں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق عمران خان گومل یونیورسٹی بھی آئیں گے، لہٰذا یونیورسٹی کے تمام ملازمین عمران خان کے استقبال کے لیے موجود رہیں۔

واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کو یونیورسٹی میں ملازمین کی چھٹی ہوتی ہے۔

تازہ ترین