• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد سجاد ایشین انڈور اسنوکرگیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Muhammad Sajjad Reach Asian Snooker Championships Semi Final

پاکستان اسنوکر کھلاڑی محمد سجاد قطر کے علی العبیدعلی کو شکست دیکر ایشین انڈور گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے،سیمی فائنل جمعرات (کل)کو کھیلا جائے گا۔

اشک آباد، ترکمانستان میں ہونے والی چیمپئن شپ کے سکس ریڈ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں محمد سجاد نے قطری کھلاڑی کو 5-3 سے شکست دی۔

قبل ازیں کھیلے جانے والے پری کوارٹر فائنل میں محمد سجاد نے ہانگ کانگ کے لن ٹینگ ہو کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 5-4 سے زیر کیا جبکہ دوسرے پاکستانی کھلاڑی محمد بلال ایران کے سہیل واحدی سے 4-1 سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

تازہ ترین