• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد : آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

Abbotabad Oil Tanker Fire Under Control

ایبٹ آباد کے مری روڈ پر پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

آگ بھڑک اٹھنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو ٹیم سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر جل کر تباہ ہوگیا تاہم پیٹرول پمپ کو بچالیا گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

تازہ ترین